بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں 5 کشمیری شہید

قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے باعث رواں ماہ شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی ہے

قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے باعث رواں ماہ شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق قابض بھارتی فوج نےضلع سوپورمیں نام نہاد تلاشی آپریشن کےبہانےایک علاقےکا محاصرہ کیا اور تین نوجوانوں کوگھروں سےنکال کرگولیاں مار دی گئیں۔


اس سے قبل مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا، قابض بھارتی فوج نے بارہ مولہ کے علاقے میں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔

دوسری جانب سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری اور تحریک آزادی کے خوف کے باعث بھارتی فوج نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو سری نگر سے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ ماہ 54 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ وادی بھر میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔
Load Next Story