آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بیٹنگ میں مصباح اور یونس کی تنزلی بولنگ میں سعید اجمل کا چوتھا نمبر

مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق پہلے دس بلے بازوں میں ساتویں سے آٹھویں جبکہ یونس خان نویں سے 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


ویب ڈیسک December 10, 2013
یونس خان اور مصباح الحق جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ فوٹو: فائل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح اکحق اور مسٹر کول یونس خان تنزلی کاشکار ہوئے ہیں جبکہ سعید اجمل بالنگ کے شعبے میں چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازی کے شعبے میں جنوبی افریقا کی اجارہ داری برقرار ہے اور پہلی دونوں پوزیشنز پر بالترتیب ابراہم ڈی ویلئیرز اورہاشم آملہ براجمان ہیں، تیسرے نمبر پر کینگرو کپتان مائیکل کلارک جبکہ چوتھے نمبر پرسری لنکا کے کماراسنگاکارا ہین ہیں، پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق پہلے دس بلے بازوں میں ساتویں سے آٹھویں جبکہ یونس خان نویں سے 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بالنگ کے میدان میں بھی پروٹیز پیس اٹیک سب سے آگے ہیں اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور ورنون فلینڈر پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں، تیسرے نمبر پر سری لنکا کے ہیراتھ جبکہ چوتھے نمبر پر پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل موجود ہیں۔ آل رانڈرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، بالنگ اور بیٹنگ میں بیک وقت متاثر کن کارکردگی دکھانے والوں میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور جنوبی افریقا کے جیک کیلیس تیسرے نمبر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں