ایس او پیز کا خیال نہ رکھا تو عید پر کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں بلوچستان حکومت

خریداروں کا مارکیٹ میں رش ہوگا جس سے کیسز بڑھ سکتے ہیں، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک July 12, 2020
خریداروں کا مارکیٹ میں رش ہوگا جس سے کیسز بڑھ سکتے ہیں، لیاقت شاہوانی

بلوچستان حکومت کےترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو عید الاضحی پر کورونا وائرس کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے کیسز آنے کی وجہ سے بلوچستان حکومت کا سب سے پہلے کورونا سے واسطہ پڑا۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر میں کورونا زیادہ تیزی سے پھیلا، عید سے ایک روز قبل تک ملک میں دس ہزار کیسز تھے، عید پر ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے سے 1 لاکھ اضافی کیسز رپورٹ ہوئے اور 450 فیصد اضافہ ہوا، بڑی عید پر بھی اس کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے، مویشی منڈیوں میں لوگ جانور خریدنے جائیں گے خریداروں کا مارکیٹ میں رش ہوگا جس سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ مطالبہ رہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنایا جائے، 200 ارب اس منصوبے کی لاگت ہے، ستمبر میں اس منصوبے کی بولی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں