وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کورونا وائرس میں مبتلا

طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا ، ترجمان پمز


ویب ڈیسک July 12, 2020
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ کو طبیعت خراب ہونے پر پمز منتقل کیا گیا۔ فوٹو، فائل

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان پمزاسپتال کے مطابق طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج معالجہ جاری ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں جب کہ پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکاین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |