شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن 4 جوان شہید چاردہشت گرد مارے گئے

خفیہ اطلاع پر میرانشاہ کے نزدیک بویا کے علاقے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر کارروائی کی گئی ، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 12, 2020
سپاہی محمد اسماعیل خان، محمد شہباز یاسین، راجا وحید احمد اور سپاہی رضوان خان شہید ہوئے۔ ۔فوٹو، آئی ایس پی آر۔

لاہور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان شہید اور چار دہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے بویا علاقے سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں وژدہ سر کے علاقے میں یہ کارروائی کی گئی۔ مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی جس کے دوران وہاں موجود چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان بھی شہید ہوئے۔ بعدازاں فوج نے علاقے کو کلیئر کروالیا۔ اس کارروائی میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی رضوان خان نے جام شہادت نوش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |