اداکارہ ریکھا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں گی

نجی سیکیورٹی گارڈ میں وائرس کی تشخیص کے بعد مقامی انتظامیہ نے بنگلہ سیل کردیا


ویب ڈیسک July 12, 2020
اداکارہ ریکھا کے بنگلےکے سیکیورٹی گارڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ فوٹو، فائل

سیکیورٹی گارڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی اخبار کے مطابق کچھ دن قبل فلم اسٹار ریکھا کے بنگلے پر کام کرنے والے دو نجی سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ان بنگلہ سیل کردیا تھا۔

سیکیورٹی گارڈ میں وائرس کی تشخیص کے بعد شہری انتطامیہ نے بنگلے میں جراثیم کُش ادویہ کا چھڑکاؤ بھی کیا تھا تاہم اس وقت اداکارہ ریکھا انتظامیہ کو فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرنے سے روک دیا تھا اور اپنے طور پر ٹیسٹ کرواکر رپورٹ سے مطلع کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک، ایشوریا اور بیٹی آرادھیا بھی کورونا وائرس کا شکار

اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر، بونی کپور، اداکار عامر خان، اور فرح خان علی کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہفتے کی شب بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ، ان کے بیٹے ابھیشیک ، بہو ایشوریہ اور پوتی آرادھنا بھی وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |