پاکستان کی خواتین ٹیم پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایونٹ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کا جوڑ روایتی حریف بھارت سے پڑے گا۔


ویب ڈیسک December 10, 2013
پاکستان نے پہلی بار ویمن کبڈی ورلڈ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں جاری خواتین کے عالمی کپ میں پاکستان نے میکسیکو کو ہرا کر پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویمن کبڈی ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں پاکستان اور میکسیکو کی کھلاڑی میدان میں اتریں اور دونوں جانب سے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا گیا تاہم قومی کھلاڑیوں نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو 24 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کا جوڑ روایتی حریف بھارت سے پڑے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کی چیمپئین ہے جبکہ پاکستان پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں