کورونا کے بعد کیریبیئنز انگلینڈ کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے
پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے شکست فاش دے دی،جرمین بلیک ووڈ نروس نائنٹیز کا شکار،آرچر نے 3وکٹیں لیں
کورونا کے بعد کیریبیئنز انگلینڈ کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے، پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے شکست فاش دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے 200 رنزکا تعاقب انتہائی مایوس کن انداز میں شروع کیا،3 وکٹیں صرف 27 رنز پر گرگئیں، اوپنر جان کیمپبیل پاؤں پر گیند لگنے کی وجہ سے محض ایک رن پر ریٹائر ہرٹ ہوکر واپس لوٹ گئے، چوتھے اوور کے آغاز میں ہی جوفرا آرچر کا یارکر ان کے پاؤں پر لگا، جب وہ دوبارہ اسٹرائیک پر آئے تو تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹر کو طلب کیا اور پھر میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ شائی ہوپ نے سنبھالی۔
دوسرے اوپنرکریگ بریتھ ویٹ نے احتیاط سے کھیلنا چاہا مگر 18 بالز پر 4 رنز بناکر آرچر کی وکٹ بن گئے، شیمار بروکس کو آرچر نے کھاتہ کھولنے کی مہلت دیے بغیر ایل بی ڈبلیو کیا، شائی ہوپ 9 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اب وکٹ پر روسٹن چیس اور جرمین بلیک ووڈ اکھٹے ہوئے اور احتیاط سے ہدف کی جانب بڑھنے لگے، 100 کے مجموعے پر اس جوڑی کا خاتمہ بھی آرچر کے ہی ہاتھوں ہوا، شارٹ بال کو سیدھا منہ کی جانب آتا دیکھ کر روسٹن چیس نے ہاتھ اوپرکیے مگر گیند گلوز سے ہوتی ہوئی سیدھی وکٹ کیپر بٹلر کے پاس چلی گئی، انھوں نے 37 رنز بنائے، بلیک ووڈ نے اب شین ڈورچ کی ہمراہی میں اسکور آگے بڑھایا،168 کے ٹوٹل پر بین اسٹوکس نے ڈورچ (20) کو کاٹ بی ہائنڈ کرادیا۔
بلیک ووڈ منزل کے قریب پہنچ کروکٹ گنوا بیٹھے، انھیں جس وقت بین اسٹوکس نے اینڈرسن کی مدد سے قابو کیا تو ٹیم کو فتح کیلیے 11 اور خود انھیں سنچری مکمل کرنے کیلیے مزید 5 رنز درکار تھے، انھوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے،اب ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے کیمپبیل واپس وکٹ پر لوٹ آئے اور آخر میں اسٹوکس کو چوکا جڑ کر ٹیم کو 4 وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کردیا، وہ 8 اور جیسن ہولڈر 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، آرچر نے 3 اور اسٹوکس نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل آخری دن کے کھیل کا آغاز 284 رنز 8 وکٹ سے کرنے والی انگلش ٹیم کی دوسری اننگز 313 پر تمام ہوگئی، شینن گیبرائیل نے 5 جبکہ روسٹن چییس اور الزاری جوزف نے 2، 2 وکٹیں لیں۔