تھائی وزیراعظم نے مظاہرین کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے انتخابات سے قبل استعفیٰ دینے سے انکارکردیا

مظاہرین سے اپیل ہے کہ مظاہرے ختم کر دیں اور انتخابی عمل کے ذریعے اپنی مرضی سے مستقبل کی حکومت کا انتخاب کریں، شیناوترے


AFP December 10, 2013
تھائی وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک میں جلد نئےانتخابات کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شینا وترے نے مظاہرین کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے انتخابات سے قبل استعفیٰ دینے سے انکارکردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم ینگ لک شینا وترے کا کہنا تھا کہ میری مظاہرین سے اپیل ہے کہ وہ مظاہرے ختم کر دیں اور انتخابی عمل کے ذریعے اپنی مرضی سے مستقبل کی حکومت تشکیل دینے کے عمل میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کابینہ کو آئینی طور پر اختیار ہے کہ وہ ملک میں انتخابات تک عبوری حکومت کی ذمہ داریاں نبھائے، دوسری آج بھی مظاہرین کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک سابق وزیراعظم کی پٹھو حکومت مستعفی نہیں ہوتی اس وقت تک مظاہرے جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شینا وترا نے گزشتہ روز ملک میں ایک ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے حکومتی ارکان کے مستعفی ہونے اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں