جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ
لاہورکی دونوں جیلوں سمیت پنجاب کی 12 جیلوں میں ملٹی اسٹوری بیرکس کی تعمیر رواں سال شروع کردی جائے گی
جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث نئی جیلیں بنانے کی بجائے موجودہ جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعدادکو مدنظررکھتے ہوئے لاہورکی سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل میں3،3 منزلہ بیرکس بنائی جائیں گی، صوبہ بھر کی دیگر10جیلوں میں بھی اس منصوبے پر رواں مالی سال میں کام شروع کیا جائے گا۔
لاہورسمیت پنجاب میں 46ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جوکہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ ہیں اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے کثیرالمنزلہ بیرکس کی تعمیرکا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایسی بیرکس کی تعمیرسے کم جگہ میں بہترطرزتعمیر سے زیادہ قیدیوں کورکھا جاسکے گا اور اخراجات بھی کم ہونگے، منصوبے کے آغاز کیلئے جلد ٹینڈر کئے جائیں گے، حکومت نے منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر رواں مالی سال میں 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردییے ہیں جبکہ 20کروڑ روپے تکمیل تک لاگت آئے گی۔