تحریک انصاف کا دھرنا تھوڑی دیرکاہوتا ہے اورانہیں معلوم ہی نہیں کہ شام کووہاں کیا گزرا رانا ثنااللہ
عمران خان جلد الیکشن چاہتے ہیں توخیبرپختونخوا میں انتخابات کرا کرعوام کے مزاج کا پتا لگا لیں۔ صوبائی وزیر قانون
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے تحریک انصاف کا دھرنا تھوڑی دیر کے لئے ہوتا ہے جس کے بعد کیا کچھ وہاں سے گزار انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا۔
پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ امریکا نیٹو سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ تو تب کرے گا جب نیٹو سپلائی رکے گی، تحریک انصاف کا دھرنا پشاور میں ہورہا ہے جبکہ افغانستان میں نیٹو کو رسد کی فراہمی ایک راستے سے نہیں ہوتی، طورخم سرحد سے رسد بند ہونے کے بعد بھی کئی راستوں سے نیٹو سپلائی جاری ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اگر عمران خان جلد الیکشن چاہتے ہیں توخیبرپختونخوا میں انتخابات کرا کرعوام کے مزاج کا پتا لگا لیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گی اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا جائےگا۔