اپنی ناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا اس لئے ان کی میری زندگی میں بہت اہمیت ہے عامرخان

بعض اوقات لاکھ کوششوں اور اچھے کام کے باوجود انسان وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا جس کی وہ امید کرتا ہے، عامر خان


ویب ڈیسک December 10, 2013
میں چاہتا ہوں کہ اگر کوئی میری فلم کیلئے ٹکٹ خریدے تو وہ یہ نہ سوچے کہ اس نے اپنا وقت اور پیسے ضائع کئے،عامرخان فوٹو؛فائل

بھارتی فلم نگری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ زندگی کی ناکامیاں ان کے لئے بہت خاص ہیں کیوں کہ ناکامیوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری ایسی فلمیں ہیں جو ناکام رہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میں نے اپنی ناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے جس کے باعث میری ناکامیاں میرے لئے بہت خاص ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض اوقات لاکھ کوششوں اور اچھے کام کے باوجود انسان وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا جس کی وہ امید کرتا ہے۔

مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ میری فلم 100 کروڑ یا اس سے زیادہ کا بزنس کرے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ اگر شائقین میری فلم دیکھنے کے لئے ٹکٹ خریدیں تو وہ یہ نہ سوچیں کہ انہوں نے اپنا وقت اور پیسے ضائع کئے بلکہ وہ فلم دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی نئی فلم دھوم تھری کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جب کہ فلم کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچارکھی ہے اور شائقین دھوم تھری کی ریلیز کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |