پاکستان کا افغانستان کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان

افعانستان کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر 15 جولاٸی سے کھولا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

واہگہ بارڈر افغان حکومت کی درخواست پر کھولنے کا فیصلہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو:فائل

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔


پاکستان نے افغانستان کی بھارت کو زمینی راستے سے برآّمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 15 جولائی سے بھارت کو افغان مصنوعات کی زمینی راستے سے ترسیل شروع ہوجائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر کو 15 جولاٸی سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت کھولا جا رہا ہے، پاکستان نےافغان حکومت کی خصوصی درخواست پر واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا، معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائیگا۔
Load Next Story