خیبرپختونخوا میں 47 ارب روپے کے قرضوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے قرض کے علاوہ غیر ملکی امداد کی صورت میں 38 ارب روپے بھی ملیں گے


احتشام بشیر July 13, 2020
ترقیاتی منصبوں کے لیے 38 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبے 47 ارب روپے کے قرضوں سے مکمل کیے جائیں گے جبکہ ترقیاتی منصبوں کی تکمیل کے لیے 38 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا کے مالی سال برائے 21-2020 کی بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 86 ارب روپے غیر امداد اور قرضوں کی مد میں شامل ہیں جس میں 38 ارب روپے غیر ملکی امداد، 47 ارب غیر ملکی قرضوں کا حصہ شامل ہے، ترقیاتی منصبوں کے لیے 31 ارب 91 کروڑ کا قرضہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک، 11 ارب 630 روپے آئی ڈی اے، 3 ارب 32 کروڑ یورپی یونین، دو ارب روپے ورلڈ بینک، جے آئی سی اے سے ایک ارب 10 کروڑ، اٹیلین ڈویلپمینٹ بینک سے 12 کروڑ روپے کا قرضہ شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے دس ارب 82 کروڑ، ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 9ارب 99 کروڑ، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے دو ارب 55 کروڑ، انرجی اینڈ پاور کے لیے 8ارب چار کروڑ، زراعت کے لیے چار ارب 5 کروڑ، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 3 ارب 25 کروڑ، پانی منصوبوں کے لیے دو ارب 35 کروڑ، محکمہ خزانہ کے لیے 3 ارب 25 کروڑ، صحت کے لیے 14 ارب 35 کروڑ، کھیل سیاحت کے لیے 11 ارب 17 کروڑ، اور نکاسی آب کے منصوبوں کے لیے ایک کروڑ کا قرضہ شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |