بھارت ايک دن ميں کورونا کے 28 ہزار نئے کيسز

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے


ویب ڈیسک July 13, 2020
بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، فوتو : فائل

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 ہزار مریضوں میں کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا اور برازیل کے بعد بھارت کا تیسرا نمبر ہے جہاں گزشتہ ایک روز میں 28 ہزار نئے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد لگ بھگ 9 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس سے بھارت ميں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ بالخصوص دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی سمیت بڑے تجارتی شہر چینائی، بينگلور اور پونے وغیرہ ميں کورونا کے کیسز تيزی سے بڑھ رہے ہيں۔

معروف اداکار امیتابھ بچن سمیت ان کے خاندان کے تین افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وبا کے دوران مودی سرکار کی ناقص کارکردگی اور غیر موثر حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی ہے جس کا خمیازہ عام شہری کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بغیر منصوبہ بندی کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور غریب و متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |