2 روز میں سندھ پولیس کے مزید 114 اہلکار کورونا کا شکار

کورونا کا شکار پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 2210 ہو گئی


Staff Reporter July 13, 2020
سندھ پولیس کے 16 افسران اور جوان کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

سندھ پولیس میں کورونا کے 114 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کورونا کا شکار پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 2210 ہوگئی ہے، اس وائرس سے سندھ پولیس کے 16 افسر و جوان شہید ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا کے 114 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا میں مبتلا افسران و جوانوں کی تعداد 2210 ہو گئی ہے، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرعلاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 1608 ہے، 586 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھرجاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |