پنجاب میں بچوں بوڑھوں اور بیمار افراد پر مویشی منڈی جانے پر پابندی

مویشی منڈیوں میں ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا


ویب ڈیسک July 13, 2020
شہروں کو جانے والے راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گی، محکمہ  داخلہ پنجاب فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے بچوں ، بوڑھوں اور بیمار لوگوں پر مویشی منڈی جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مویشی منڈیوں ،نماز عید اور سیکیورٹی سے متعلق 20 نکاتی پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، بچے ، بوڑھے اور بیمار افراد مویشی منڈی نہیں جاسکیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

20 نکاتی پلان کے تحت شہروں کو جانے والے راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گی، کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کر سکیں گی، عیدالاضحیٰ کی نماز فاصلہ رکھ کر کھلے میدان یا مسجد میں ادا کی جا سکیں گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی اور مویشی منڈی کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے جب کہ صحت سے متعلق ضروری ہدایات صوبوں اور انتظامی اداروں کو جاری کردی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں