سعودی عرب میں مقیم 160 ممالک کے شہری حج کے لیے منتخب

رواں برس کورونا وبا کے باعث نہایت قلیل تعداد میں حج کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے


ویب ڈیسک July 13, 2020
رواں برس کورونا وبا کے باعث نہایت قلیل تعداد میں حج کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور منتخب ہونے والوں کو جلد اطلاع کردی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرمین شریفین کے آفیشل ٹویٹر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ منتخب کردہ افراد نے تمام تر طبی ٹیسٹوں کو پاس کیا تھا اور صحت مندی کے سرٹیفیکٹ کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔



سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ حج کے لیے منتخب ہونے والے تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔ حج کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی تھی اور اچھی صحت کو بنیادی نکتہ قرار دیا گیا تھا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس صرف وہی افراد حج کر سکیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوں جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا۔



واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین میں 70 فیصد بیرون ممالک جبکہ 30 فیصد سعودی شہریوں کے لیے مختص کیا تھا تاہم غیر ملکی بھی صرف وہ افراد ہوں گے جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں