راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی

عاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے


ویب ڈیسک July 13, 2020
عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ فوٹو:فائل

عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اورعاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

دوسری جانب نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی، جب کہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں