جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بیلجیئم سے میچ برابر ہونے کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر

پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ دوسرے ہاف میں میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا

پاکستانی ٹیم گروپ ’اے‘ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی لیکن اس کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔ فوٹو: ایف آئی ایچ

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بلجیئم کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا جس کے بعد قومی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوگئی۔


بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ایونٹ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں رسائی کے لئے بیلجیئم کے خلاف میچ میں کم از کم 6 گول سے فتح درکار تھی، میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بیلجیئم کے گول پر مسلسل وار کرکے 2 گول کی برتری حاصل کرلی لیکن اس کی یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور میچ کے اختتامی لمحات میں بیلجیئم نے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کرکے گروپ میں 7 پوائنٹس سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور یوں پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

گروپ ''اے'' میں جرمنی نے 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے ایونٹ میں 3 میچ کھیلے جن میں سے مصر کے خلاف فتح حاصل کی جب کہ جرمنی سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بیلجیئم سے میچ برابر کرنے کے بعد 4 پوائنٹس حاصل کرکے گروپ میں تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔

Recommended Stories

Load Next Story