5 سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

ملزم منو نے 10 جولائی کو اپنے پڑوسی کی 5 سالہ بیٹی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا، گڈاپ سٹی پولیس


ویب ڈیسک July 13, 2020
پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو:ایکسپریس

گڈاپ کے علاقے میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ذیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گڈاپ سٹی پولیس کے مطابق ملزم منو نے 10 جولائی کو اپنے پڑوسی کی 5 سالہ بیٹی کو چیز دلانے کے بہانے عبدالکریم گوٹھ میں واقع ندی میں لے جا کر مبینہ طور پر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم منو ولد ڈیو کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں