قومی اسمبلی میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

جن جامعات میں قرآن ترجمے سے نہیں پڑھایا جارہا وہاں قرآن ترجمےکے ساتھ پڑھایا جائے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک July 13, 2020
قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیےعلم کے راستے کھول دے گا، قرارداد کا متن

تمام سرکاری جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام سرکاری جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی، قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دستور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان واضح طور پر درج ہے، جن جامعات میں قرآن ترجمے سے نہیں پڑھایا جارہا وہاں قرآن ترجمےکے ساتھ پڑھایا جائے، کیوں کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیےعلم کے راستے کھول دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں