سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیز کارروائیاں کرکے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، پاکستان


ویب ڈیسک July 13, 2020
بھارتی طرزعمل خطے کے امن وسلامتی کے لئے شدید خطرہ بن چکا ہے، پاکستان۔ فوٹو، فائل

ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی بار بار خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج رواں سال فائر بندی معاہدے کی 1659 بار خلاف ورزی کر چکی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے رواں سال 14 شہری شہید اور 129 زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ نہتےشہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت کشیدگی کو بڑھانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے، بھارتی طرز عمل خطے کے امن وسلامتی کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے، بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیز کارروائیاں کرکے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں