
ذرائع کے مطابق نیب نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس بارے میں ہدایت کر دی ہے۔وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر کے عدالتی احکامات پر عمدارآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار آج ایون فیلڈ جائیں گے اور 16،16A اور 17,17A ایون فیلڈ میں اشتہار لگائیں گے۔
ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس
دوسری جانب اسلام آباد میں چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈنے شہباز شریف، سرتاج عزیز، رانا محمد اقبال، سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر حامد رشید، سابق ایم پی اے شیخ اعجازاحمد کےخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں سی ای او ای آر پی ایل ارشد وحید اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ شہباز شریف، احد چیمہ ، جاوید محمود اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔