پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید 8 زخمی

پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 14, 2020
زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں دہشت گردوں کے فورسز پر حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کاہان کی گچک وادی میں گشت کرنے والی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دستہ علاقے میں معمول کی گشت پر تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانو ں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں