خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، ذرائع محکمہ صحت


ویب ڈیسک July 14, 2020
صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، ذرائع محکمہ صحت ۔ فوٹو : فائل

خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر سبطین کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

صوابی سے تعلق رکھنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر سبطین کورونا وائرس کے باعث وفات پاگئے، انہیں ان کے آبائی قبرستان صوابی مرغز یراخیل میں سپردخاک کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، 6 پیرامیڈیکس، 2 نرسنز، 5 کلاس فور اور ایک ایوب میڈیکل کالج کا اکاونٹنٹ بھی کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں