وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائرکیا جائے احسن اقبال کی نیب میں درخواست
نارووال اسپورٹس کمپلیکس منصوبہ تباہ کردیا گیا، احسن اقبال کا نقصان کی تحقیقات کا مطالبہ
(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں اپنے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر وزیر اعظم کے خلاف نیب میں درخواست دے دی۔
درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ منصوبہ 2009میں شروع ہوا، اس وقت میں کسی عہدے پر نہیں تھا، 6 ارب کی خوردبرد کا الزام لگایا گیا جب کہ منصوبہ ہی 2 ارب کا تھا، پروجیکٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا، یہاں اب جانوروں کے ڈیرے ہیں، حکومت نے کام بند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے منصوبے کی فنڈنگ بند کردی لہذا اربوں روپے کے منصوبے کونقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا جائے، ہمارے خلاف 40، 40 سال پرانے کیس کھل جاتے ہیں لیکن حکومت نے 300 ارب کا ڈاکا ڈالا کوئی پوچھنے والا نہیں؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ ادویات اسیکنڈل میں عوام کی جیبوں پر ڈالا گیا جب کہ وزیر اعظم نے صحت کے وزیر کو پکڑنے کی بجائے پارٹی کا سیکریٹری بنادیا۔