کے پی کے حکومت کا تصویروائرل ہونے پراداکارہ ڈاکٹرثروت علی کے علاج کا اعلان
اس سلسلے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کو فون بھی کیا
کے پی کے حکومت کا سوشل میڈیا پرتصویروائرل ہونے پراداکارہ ڈاکٹرثروت علی کے علاج کے لیے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر معروف اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کے علاج کے حوالے سے باضابطہ امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اسپٹل ڈائریکٹرڈاکٹر خالد مسعود کوفون بھی کیا اورانہوں نے ڈاکٹر ثروت کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے اسپٹل ڈائریکٹرکو معروف اداکارہ کی علاج کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اس سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں کہ اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کو اسپتال میں ہر قسم کے علاج کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اداکارہ کے بہترین علاج و معالجہ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کے بغیر معاوضہ کے تمام علاج و معالجہ کی سہولیات دی جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ فنکار ہمارا ثقافتی ورثہ ہے، ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزاداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کی اسپتال کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کی ٹانگ میں فریکچرتھا۔