این آئی سی ایل اسکینڈل نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین نیب کو آج طلب کرلیا

نیب نے سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سابق سیکرٹری داخلہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے سمیت کئی بیوروکریٹس کو بھی کل طلب کیا ہے


ویب ڈیسک December 10, 2013
این آئی سی ایل تفتیشی ٹیم کے سربراہ ظفر قریشی کو بھی تفتیش کی غرض سے کل طلب کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: این آئی سی ایل اسکینڈل میں تفتیش کے لئے نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری سمیت متعدد بیوروکریٹس کو آج
طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے این آئی سی ایل کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرؤف چوہدری، سابق سیکرٹری داخلہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے سمیت کئی بیوروکریٹس کو آج تفتیش کے لئے طلب کرلیا ہے جس میں ان سے اسکینڈل کے متعلق سوال وجواب کئے جائیں گے اور تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ نیب نے این آئی سی ایل تفتیشی ٹیم کے سربراہ ظفر قریشی کو بھی تفتیش کی غرض سے آج طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ این آئی سی ایل کیس کی سماعت سستی زمین مہنگے داموں خریدنے کے بعد 2010 میں شروع ہوئی تھی اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے 23 نومبر 2013 کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری سمیت مقدمے میں شامل اعلی شخصیات کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں