کورونا کو کنٹرول کرنے کا حل اورعزم صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے بلاول بھٹو زرداری

ڈاکٹرز کی جانیں بچانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت پالیسی تبدیل کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک July 15, 2020
ڈاکٹرز، طبی عملے اورعوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑدیا ہے، بلاول بھٹو فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اورعزم فقط پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں 2 ڈاکٹرز ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف کے کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف جیسے مسیحاوَں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرے، خیبر پختونخوا سے تاحال ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا کی مہلک وبا کے دوران اب ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے، کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اور عزم صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔