تاجروں کا مہنگائی کیخلاف ہارن بجاﺅ حکمران جگاﺅ تحریک شروع کرنے کا اعلان

18 جولائی کو اسلام آباد میں گاڑیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے


Ehtisham Mufti July 15, 2020
18 جولائی کو اسلام آباد میں گاڑیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے

ملک بھر کے چھوٹے تاجروں نے نامساعد کاروباری حالات غیردانشمندانہ پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہارن بجاﺅ حکمران جگاﺅ تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں 18جولائی کو اسلام آباد میں چھوٹے تاجروں کے صدر اجمل ہوتی، نعیم میر کی قیادت میں گاڑیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد ایوان کے سامنے گاڑیوں کے ہارن بجاکر سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کرے گی۔ اجتماع میں چاروں صوبوں کے تاجر بھرپور حصہ لیں گے۔

سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ اور آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کراچی سے بھرپور تعداد میں تاجروں کے ساتھ شرکت کریں گے، یہ اجتماع پاکستان بھر کے تاجروں اور عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ بجلی' گیس' تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ حکومت فی الفور یوٹیلٹی بلز میں کمی کرے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا بھر میں کم سے کم ہوتی جارہی ہیں اورملک میں یہ جنبش قلم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت25روپے بڑھادئیے گئے جس سے روزمرہ کی چیزوں میں کھانے پینے کی اشیاءمیں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ اگر ایسے حالات و معاملات ہی رہے تو ملک بھر میں عوام اور تاجر قحط سالی کا شکار ہوجائیں گے۔ لہٰذا ملک بھر کے تاجروں کی مشترکہ آواز ہے کہ ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |