پی تھری سی لانگ رینج میری ٹائم ائیرکرافٹ پاک نیوی میںشامل

جہازدفاعی ضروریات کیساتھ سمندرکی نگرانی میںبھی مددگارہوگا،نیول چیف آصف سندیلہ


Numainda Express September 06, 2012
کراچی: پی تھری سی ایئر کرافٹ کی پاکستان نیوی میں شمولیت کی تقریب کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ و دیگر کا گروپ فوٹو: فوٹو: این این آئی

BEIJING: امریکا سے حاصل کیے جانے والے پی تھری سی لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ کوپروقارتقریب کے دوران پاکستان نیوی میںشامل کیاگیا۔

شمالی بحیرہ عرب کی سیکیورٹی اورمیری ٹائم نقل وحرکت اورمحفوظ سمندری راہداریوںکویقینی بنانے کیلیے پاکستان نیوی کی صلاحیتوںمیںاضافہ ناگزیرہے،یہ ائیرکرافٹ دفاعی ضروریات کوپوراکرتے ہوئے سمندرکی نگرانی میںبھی مددگار ثابت ہوگا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوںاوراس کی صلاحیتوںمیںمزیداضافے کے سلسلے میںکی جانے والی کاوشوںکوسراہا۔

انھوںنے شمالی بحیرہ عرب اورصومالیہ میںموجودکثیرالاقومی بحری فورسزمیں پاکستان نیوی کے کردارکوجاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا،چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہاکہ پاک بحری بیڑہ جلدازجلدائیرکرافٹ کی فلیٹ کے ساتھ ہم آہنگی اوراس کی آپریشنل سرگرمیوںکو یقینی بنائے گا۔تقریب میںپاکستان نیو ی اورامریکاکے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |