خیبر پختون خوا میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہونے لگی

24 گھنٹوں میں 653 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں، محکمہ صحت


ویب ڈیسک July 15, 2020
صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1120 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے پی۔ فوٹو: فائل

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیبرپختون خواہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہونے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1120 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کورونا کے کیسز کی تعداد 31217 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں بھی تیزی آرہی ہے، اور 653 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور اب تک صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 22260 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔