بلاول اور فضل الرحمن کے درمیان رابطہ ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش

حکومتی کرپشن پر سوالات اٹھائے مگر عمران خان نے جواب نہیں دیا، بلاول زرداری، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی، فضل الرحمن


Staff Reporter July 15, 2020
حکومتی کرپشن پر سوالات اٹھائے مگر عمران خان نے جواب نہیں دیا، بلاول زرداری، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی، فضل الرحمن (فوٹو: فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال زیربحث آئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے بجٹ کے بعد ملک کی معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومتی کرپشن پر سوال اٹھائے مگر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جس کے مزید برسر اقتدار رہنے کا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں