شادی کا وعدہ کرکے خاتون کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم خود کو سیاسی جماعت کا کارندہ ظاہر کرکے متاثرہ خاتون کو ڈراتا تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 15, 2020
ملزم خاتون کو ہراساں کرنے کے لیے اپنی اسلحے کے ساتھ تصاویر بھیجا کرتا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو:ایکسپریس

ایف آئی اے سائبر کرائم نے خاتون کوہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ خاتون کی غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کررہا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم خود کو این جی او کا نمائندہ ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دیا کرتا تھا، ملزم نے خاتون سے شادی کا وعدہ کیا اورغیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، ملزم خاتون کو ہراساں کرنے کے لیے اپنی اسلحے کے ساتھ تصاویر بھیجا کرتا تھا اور خود کو سیاسی جماعت کا کارندہ ظاہر کرکے متاثرہ خاتون کو ڈراتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔