امریکا میں پاکستانی ایوی ایشن تنزلی کے بعد کیٹگری ٹو میں شامل

کیٹیگری 2 ریٹنگ کے حامل ملک امریکا کے لئے نئی سروسز شروع کرنے کے مجاز نہیں، ایف اے اے


ویب ڈیسک July 15, 2020
سول ایوی ایشن پاکستان نے ایوی ایشن سیفٹی کو نظر انداز کیا، ایف اے اے (فوٹو : فائل)

امریکی ایوی ایشن ادارے نے سی اے اے پاکستان کو تنزلی کے بعد کیٹگری ٹو میں شامل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ایوی ایشن ادارے نے سول ایوی ایشن پاکستان کو تنزلی کے بعد کیٹگری ٹو میں شامل کردیا ہے، سی اے اے پاکستان کی تنزلی کا باقاعدہ اعلان امریکی ایوی ایشن ادارے 'فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن'(ایف اے اے) نے کیا۔

ایف اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن پاکستان کے سیفٹی معیار 'بین لاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن' (اکاؤ) کے طے کردہ معیار کے مطابق نہیں ہیں، جب کہ ان کے سیفٹی اسٹینڈرڈ کو ایف اے اے کے اسیسمنٹ پروگرام ایاسا کے تحت کم تر پایا گیا، امریکا کے لیے پروازوں کے حوالے سے بھی سی اے اے پاکستان نے ایوی ایشن سیفٹی کو نظر انداز کیا۔

ایف اے اے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائرلائنز کے لیے ایاسا کی جانچ بین لاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سیفٹی معیار کے تحت کی جاتی ہے، بین لاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) ایوی ایشن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ٹیکنیکل ایجنسی ہے، اکاؤ بین لاقوامی سطح پر سیبٖی اور ائر کرافٹ آپریشن اور مینٹینس کے لئے معیار اور سفارشات طے کرتی ہے،کسی بھی ملک کی سی اے اے کا کیٹیگری اے کا حامل ہونا اکاؤ کے طے کردہ سیفٹی معیار پرعملدرآمد سے مشروط ہے۔

ایف اے اے نے کہا ہے کہ کیٹگری اے کی حامل ملک کی ائر لائنز ہی امریکا کے لیے پرواز اور کوڈ شئیرنگ کر سکتی ہیں، کیٹیگری 2 ریٹنگ کے حامل ملک امریکا کے لئے نئی سروسز شروع کرنے کے مجاز نہیں ہیں، متعلقہ ملک کے لیے امریکا کی مجودہ سروسز کے استعمال اور امریکا کے لئے پروازوں پر پابندی ہے، کوئی بھی ایئر لائن امریکا اور پاکستان کے درمیان شیڈول پروازیں بھی آپریٹ نہیں کر سکتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |