سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 15اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔


Staff Reporter July 16, 2020
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 15اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 15اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس طرح تمام عوامی مقامات بمشول پارکس، ساحل، سینما اور دیگر تفریح مقامات بھی ایک ماہ کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی پر طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیاں شہر سے باہر قائم کی جائیں گی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قربانی کے فریضے کی ادائیگی رجسٹرڈ این جی اوز کے تحت کی جاسکتی ہیں سیلانی، ایدھی، چھیپا، الخدمت، جے ڈی سی اور رجسٹرڈ مدارس و این جی اوز کو اس مقصد کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں