ترسیلات زر 7 فیصد بڑھ کر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2013 میں 1 ارب 13 کروڑ 11 لاکھ 20ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں


Business Reporter December 11, 2013
اکتوبر میں1 ارب 34 کروڑ 76 لاکھ 70ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئی تھیں۔ فوٹو فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 6ارب 40 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو 7.10 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 98 کروڑ 20لاکھ 40 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5ماہ کے دوران سعودی عرب سے 1 ارب 79 کروڑ 37لاکھ 30 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات 1 ارب 29 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار ڈالر، امریکا 1 ارب 2 کروڑ 58 لاکھ 70 ہزار، برطانیہ 96 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار، دیگر جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 73 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار، یورپی یونین17 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے 41کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 کے دوران ان ممالک سے بالترتیب 1 ارب 60 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار ڈالر، 1 ارب 24 کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار ڈالر، 99 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار، 84 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 67 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار، 16 کروڑ 11 لاکھ 60 ہزار اور 45کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔



اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2013 میں 1 ارب 13 کروڑ 11 لاکھ 20ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ اکتوبر میں1 ارب 34 کروڑ 76 لاکھ 70ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئی تھیں، گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 33 کروڑ 41 لاکھ، متحدہ عرب امارات 23 کروڑ 62 لاکھ 90 ہزار، امریکا 17 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار، برطانیہ 15 کروڑ 51 لاکھ 30 ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 12 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار، یورپی یونین کے ممالک2 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے 7کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں