آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال تیل کی قلت کا خدشہ

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کو ختم اور کرایوں میں اضافے کا مطالبہ


ویب ڈیسک July 16, 2020
آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا ٹول ٹیکسز کو ختم اور کرایوں میں اضافے کا مطالبہ

آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ ملک بھر میں ہڑتال کردی جس کے باعث 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی حکومت ہمارے مطالبات پر غور کرے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے تیل کی سپلائی بند رہے گی۔

شمس شاہوانی نے کہا 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت ہوجائے گی، ہم مجبوراً احتجاج کررہے ہیں ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہماری نہ سنی لہذا تنگ آکر ہڑتال کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکرز کا ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

گزشتہ روز میر شمس شاہوانی اور آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبیداللہ آفریدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے، یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، ان میں اضافہ کیا جائے، مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ہم غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر سپلائی معطل کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں