حکومت دسمبر میں منافع بڑھا کر 5 فیصد کر دے پٹرولیم ڈیلرز

اخراجات بڑھ گئے، پٹرول پر 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر سیلز مارجن انتہائی کم ہے، عبدالسمیع


Business Reporter December 11, 2013
پٹرول پمپ مالکان کے سیلز مارجن میں اضافہ نہ کرنے پر ڈیلرز نے یکم جون سے ملک بھر میں پمپ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔فوٹو:فائل

پٹرول پمپ مالکان نے سیلز مارجن میں اضافے کے لیے حکومت کو دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے یکم جنوری سے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان اور دیگر عہدیداران نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول پمپ مالکان کا فی لیٹر پٹرول پر سیلز مارجن 2 فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کیا جائے۔



اس موقع پر عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان کا سیلز مارجن گزشتہ ڈیڑھ برس سے منجمد ہے جبکہ اس دوران مہنگائی اور پٹرول پمپ مالکان کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے، اس وقت پٹرول پمپ مالکان کو فی لیٹر پٹرول پر 2روپے 20پیسے کا سیلز مارجن مل رہا ہے جو انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارجن میں اضافے کے لیے حکومت کو دسمبر تک کی مہلت دے رہے ہیں اور اگر دسمبر تک پٹرول پمپ مالکان کے سیلز مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری سے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ بند کردیے جائینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں