
انھوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اہم ترین شعبے کی بندش آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صرف سی این جی سیکٹر کو دانستہ نشانہ بناکر ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور افراتفری پھیلائی جا رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے سی این جی شعبے سے ہونے والی زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ ملک کے اہم ترین ادارے پلاننگ کمیشن نے بھی سی این جی کی مکمل بندش کی مخالفت کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔