گیس بندش سی این جی مالکان وٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب
مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، سی این جی سیکٹر کو دانستہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، غیاث پراچہ
لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اہم ترین شعبے کی بندش آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،غیاث پراچہ۔ فوٹو: فائل
چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے حکومت کی طرف سے سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک گیس کی سپلائی بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر کے سی این جی مالکان اور ٹرانسپورٹروں کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اہم ترین شعبے کی بندش آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صرف سی این جی سیکٹر کو دانستہ نشانہ بناکر ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور افراتفری پھیلائی جا رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے سی این جی شعبے سے ہونے والی زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ ملک کے اہم ترین ادارے پلاننگ کمیشن نے بھی سی این جی کی مکمل بندش کی مخالفت کی ہے۔