کراچی میں شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال

شہر میں صبح، دوپہر اور شام کے علاوہ رات کے تین بجے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی


ویب ڈیسک July 16, 2020
شہر میں صبح، دوپہر اور شام کے علاوہ رات کے تین بجے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی

کراچی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں صبح، دوپہر اور شام کے علاوہ رات کے تین بجے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ فالٹس کی مرمت کے نام پر بھی 12 ، 12 گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کوئی پرسان حال نہیں اور بجلی منقطع کردی جاتی ہے۔

سرجانی ٹاؤن کی بدترین صورتحال ہے جس کے مختلف سیکٹرز میں 10 سے 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ نیوکراچی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔

لانڈھی اور کورنگی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے کی بجلی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ کیماڑی ، گلشن سکندرآباد، شیریں جناح کالونی میں گیارہ گیارہ گھنٹے بجلی غائب ہے۔

گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، عیسیٰ نگری، گلستان جوہر ، صفورا کے علاقوں میں عوام کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا۔ گلشن حدید ، عیدو گوٹھ ، پپری ، گھگھر پھاٹک سمیت ملیر کے مختلف گوٹھوں کے رہائشی بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن ،سعید آباد ، مہاجر کیمپ ، مواچھ گوٹھ میں غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں