لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی

شہباز شریف کی پیشی پر لیگی کارکنوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی، پولیس کے ساتھ دھکم پیل


ویب ڈیسک July 16, 2020
شہباز شریف کی پیشی پر لیگی کارکنوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی، پولیس کے ساتھ دھکم پیل

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ سے متعلق نیب انکوائریز میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔



لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکن ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف اور اپنے قائدین کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ لیگی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |