ماسکس نہ پہننے پر چھ شہریوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ

ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی


ویب ڈیسک July 16, 2020
ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی

لاہور میں کورونا سے بچنے کے لیے ماسکس نہ پہننے پر چھ شہریوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف کارروائی کی۔ ضلعی افسران نے چھ افراد کو جرمانوں کی سزا دیتے ہوئے ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر قید اور جرمانہ

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا بھی لازم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں