وزیراعظم کی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

کے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک July 16, 2020
کے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کی پیشکش کی ہے، کے الیکٹرک کا سسٹم 720 میگا واٹ سے زائد بجلی نہیں لے سکتا جب کہ کے الیکٹرک کو 4500 ٹن فرنس آئل فراہم کیا اور مزید 500 ٹن کی پیشکش کی ہے۔

اجلاس میں کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر نظرثانی پر بھی غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت کی جس پر وفاقی وزیر امین الحق نے ٹیرف بڑھانے کے فیصلہ موخر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔