کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت
کاشف بھٹی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے، ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ
قومی کرکٹر کاشف بھٹی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ انہیں ملنے جلنے اور ٹریننگ کی اجازت دے دی۔
ترجمان انگش کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشف بھٹی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے، پہلے اس کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور ایک وائرالوجسٹ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا تھا تاہم ان کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔