وحید مراد کو لوگوں نے ان کے مرنے کے بعد بھی یاد رکھا سلمیٰ مراد
ہماری قوم کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے قومی ہیروز کو نہیں بھولتے، سلمیٰ مراد
ISLAMABAD:
بیگم سلمی مراد کا کہنا ہے کہ وحید مراد کا شمار ان خوش نصیب فنکاروں میں ہوتاہے جنھیں مرنے کے کئی سال بعد بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں جس طرح وحید کی سالگرہ اور برسی منائی جاتی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ورنہ اتنے سال بعد تو لوگ اپنے پیاروں کو بھی بھول جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمشنر کراچی کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے قومی ہیروز کو نہیں بھولتے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ وحید مراد کل بھی چاکلیٹی ہیرو تھے آج بھی ہیں ان کی جگہ نہ ماضی میں کوئی لے سکا ہے نہ ہی آئندہ لے سکتا ہے۔