کورونا پھیلنے کا خدشہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا تمام غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کاحکم


Staff Reporter July 16, 2020
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا تمام غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کاحکم ۔ فوٹو : ایکسپریس

قربانی کے جانوروں کی غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیا ہے۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے شہرکے مختلف مقامات پر قربانی کے جانوروں کی غیرقانونی فروخت پرنوٹس لیتے ہوئے تمام غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کاحکم جاری کردیا۔

اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے روشن علی شیخ نے بتایا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں واقع غیر قانونی مویشی منڈیاں نہ صرف خلاف قانون ہیں بلکہ ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل واقع ہوتا ہے، کورونا کرائسز میں عدالت عالیہ کے احکام کی روشنی میں کسی بھی مقام پر لوگوں کے اجتماع یا بھیڑ پر پابندی ہے اور بغیر اجازت لگائی جانے والی منڈیوں میں کسی بھی طرح کی ایس اوپیز پربھی عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔

روشن علی شیخ نے بتایاکہ تمام اضلاع کے میونسپل و ڈپٹی کمشنرزکواس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، کسی بھی جگہ جانوروںکی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کوبخشانہ جائے،سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے مطابق حکومت سندھ کسی بھی شخص یاادارے کوصوبے میں غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتی،عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی اوراپنے پیاروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل کویقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں