شنگھائی تنظیم کی ترقی میں پاکستان کا تعاون مثالی ولادی میرنوروف

انسداد منشیات سےمتعلقہ تجربہ رکھنےوالا ملک ایس سی اوممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کومشترکہ تربیت فراہم کررہا ہے


Numainda Express July 17, 2020
شنگھائی تنظیم کی ترقی میں پاکستان کا تعاون مثالی،ولادی میر نوروف ۔ فوٹو : فائل

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ولادی میرنوروف نے کہا ہے کہ تنظیم کی ترقی میں پاکستان کا تعاون مثالی ہے۔

انسداد منشیات سے متعلقہ تجربہ رکھنے والا پاکستان اب ایس سی او ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ تربیت فراہم کررہا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اور سینٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیراہتمام ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر نوروف نے سینٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی جی ایس ایس شنگھائی تنظیم کے ممبر ممالک کے تحقیقی اور تجزیاتی اداروں کے مابین بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں